کپس کالج کی طالبات کی ریلی‘ ہاتھوں کی زنجیر‘ ”کشمیر بنے گا پاکستان“کے نعرے

کپس کالج کی طالبات کی ریلی‘ ہاتھوں کی زنجیر‘ ”کشمیر بنے گا پاکستان“کے نعرے

  

ملتان (سٹاف رپورٹر) کپس (Kips) ؑگرلز کالج شمس آباد کی طالبا ت نے کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی اور ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔ مظلوم کشمیری عوام کے حق میں بھارت کی مخالفت میں بھرپور نعرے بازی کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل میڈم شازیہ بلال نے کہا کہکشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار ہے‘ بھارت نے نہتے عوام پر مظالم کی انتہا کر دی ہے۔ اقوام عالم اس صو رتحال(بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

کا سخت نوٹس لیں اور مقبوضہ کشمیر میں مداخلت کرتے ہوئے وہاں سے بھارتی فوج کا انخلا یقینی بنائیں اور کشمیری عوام کو اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے دیں‘ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ٹکڑے ہونے والے ہیں جس کی کئی ریاستیں متنازع ہیں‘سکھوں کی الگ سے تحریک چل رہی ہے۔ بھارت کشمیر کو چھوڑ کر اپنی دیگر متنازع ریاستوں کی خیر منائے۔ اس موقع پر طالبات نے ”کشمیر بنے گا پاکستان“بھارت کا انجام قریب“ اور دیگر نعرے لگائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -