مودی انسانیت کا دشمن‘ کشمیر جلد آزاد ہوجائیگا‘شمیم اختر‘ کستورا جی شاد

  مودی انسانیت کا دشمن‘ کشمیر جلد آزاد ہوجائیگا‘شمیم اختر‘ کستورا جی شاد

  

ملتان (سٹاف رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمیم اختر کی قیادت میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ کشمیر کی آزادی اب دور نہیں ہے۔بھارت جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔ سیکرٹری تعلیمی بورڈ کستورا جی شاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی نے خطے کا امن خطرے میں ڈال دیا ہے‘ نہتے کشمیری عوام پر جو مظالم(بقیہ نمبر24صفحہ12پر)

ڈھائے جار ہے ہیں‘ اس بربریت کی مثال نہیں ملتی‘ نریندر مودی انسانیت کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشااللہ جلد ہی کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا اور بھارتیوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔تعلیمی بورڈز ایمپلائز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ملک نثار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے‘ انہو ں نے کہا کہ عالمی طاقتیں بے حسی ختم کرکے کشمیریوں کو آزاد ی دلائیں۔ ریلی میں ڈپٹی سیکرٹری تعلیمی بورڈ رؤف کھوکھر‘ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شیخ عمران حسین‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری مجاہد بلوچ‘ڈپٹی جنرل سیکرٹری ملک محمد رمضان اور محمد الیاس سمیت بڑی تعداد میں افسروں و ملازمین نے شرکت کی۔

کستوراجی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -