دہشتگردی خاتمے کیلئے دینی‘ مذہبی  رہنما اپنا کردار ادا کریں‘ مظہر سعید کاظمی 

دہشتگردی خاتمے کیلئے دینی‘ مذہبی  رہنما اپنا کردار ادا کریں‘ مظہر سعید ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر) جماعت اہل سنت پاکستان کے امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے کہا ہے کہ نعت گوئی اور نعت خوانی کا سلسلہ عہد نبوت سے جاری ہے حضرت حسان بن ثابت ؓ دربار نبویؐکے (بقیہ نمبر27صفحہ12پر)


وہ عظیم شاعر تھے جو نعت رسول ؐکو اپنے لیء ذویعہ نجات سمجھتے تھے حضور سرور کونینؐکی نعت خوانی اور مدح وتوصیف سنت الٰہی ہے نعت رسول ؐ عظمت،فکروفن کا اظہار بھی ہے اور دائمی اخروی کامیابی کاذریعہ بھی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب درگاہ عالیہ حضرت غوث بہاؤالدین زکریا ملتانی  ؒ پر مرکزی نعت خوانان ایسوسی ایشن پاکستان کے زیراہتمام 40ویں سالانہ نعت کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا جماعت اہل سنت صوبہ پنجاب کے ناظم اعلیٰ علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات سے اخوت ومحبت اور اتحادویکجہتی کا درس ملتا ہے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے دینی و مذہبی رہنما اپنا کردار ادا کریں دربار حضرت سخی نواب ؒ کے سجادہ نشین مخدوم سید محمد ذوہیب گیلانی،دربار حضرت چادر والی سرکار کے سجادہ نشین پیر سید علی حسین شاہ، حاجی محمد ذوالفقار خان قادری،میاں آصف محمود نقشبندی،شیخ واجد شوکت،میاں سہیل محمود نقشبندی،میاں جمیل احمد،غلام جیلانی آفتاب،الحاج محمد علی انصاری،قاضی محمد بشیر گولڑوی،حاجی خالد حسن قریشی، قاری امان اللہ مہروی،ڈاکٹر ارشد بلوچ،پیر اشتیاق امیری،مخدوم شہباز ہاشمی،میاں شوکت نقشبندی،صاحبزادہ محمد صہیب حضوری،میاں شکیل احمد نقشبندی،نخدوم غوث عالم شاہ،مہر علی مغل،ملک اسلم ڈوگر،ملک محمد بخش بھٹی،وحید نواز،حامد نواز،ملک اللہ بخش قادری،شیخ عبدالحمید،سید غلام مصطفی گیلانی،میاں اویس نقشبندی،عمر فاروق قادری،جواد ربانی،فہیم بھٹی،فہیم ممتاز،حمزہ شکیل،راجہ یونس بھٹی،ملک اللہ دتہ میتلا،حکیم خضر حیات قریشی،زاہد حسین چشتی،مہر محمد شاکر سعیدی،رانا محمد اسامہ طاہر،حاجی محمد صدیق قادری مہمان خصوصی تھے ملک کے نامور نعت خواں الحاج محمد شہباز قمر فریدی آف پاک پتن شریف،محمد ریحان قریشی آف کراچی،حمید نواز عاصم قادری،احمد نواز عصیمی قادری،غلام شبیر قادری،منیر حسین ہاشمی اور دیگر نے ہدیہ نعت پیش کیا قاری عبدالغفار نقشبندی نے تلاوت اور صاحبزادہ حامد علی سعیدی نے نقابت کر فرائض انجام دئیے کانفرنس کے اختتام پر دو خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کا ٹکٹ دیا گیا علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے نعت کانفرنس کے بانیان مخدوم محمد سجاد حسین قریشی،الحاج محمد نواز عصیم قادری،میاں خورشید احمد نقشبندی،میاں محمود الحسن نقشبندی علامہ عطاء اللہ مہروی کی مغفرت اور بلندی درجات اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کیلئے دعا کی۔
مظہر سعید