ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مذاکرات‘ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم‘ تحصیل ہسپتال میلسی میں تمام شعبے فعال

  ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے مذاکرات‘ ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم‘ تحصیل ہسپتال میلسی میں ...

  

میلسی(سپیشل رپورٹر)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جا ڈاکٹروں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کاٹھیا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعدہڑتال ختم کر دی اور ہسپتال کے تمام شعبے کھول دیئے اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن ضلع وہاڑی سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد ارشد ملک نے پی ایم اے میلسی کے صدر ڈاکٹر ثناء اللہ، جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عامر راناا ور دیگر ہڑتالی ڈاکٹروں کی ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی (بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

کاٹھیا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ثاقب سلطان المحمود سے ملاقات کرائی جس میں ڈاکٹرز نے اپنے مطالبات دوہراتے ہوئے ڈاکٹروں پر تشدد کے ملزمان کی فوری گرفتاری، ہسپتال میں پولیس چوکی کے قیام اور درجہ چہارم کے سٹاف کی قلت کو دور کرنے سمیت دیگر مطالبات پیش کیئے ڈی پی او وہاڑی نے ڈاکٹروں کے تحفظ کیلئے فوری طور پر پولیس چوکی کے قیام کا اعلان کیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے عشرہ محرم الحرام کی آمد کی وجہ سے مہلت مانگی جبکہ ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے سٹاف کی کمی بھی فوری طور پر دور کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر ہڑتالی ڈاکٹروں نے احتجاج ختم کرتے ہوئے ہسپتال کے تمام شعبے کھولنے کا اعلان کر دیا اور ہڑتال ختم کر دی گئی جس پر مریضوں اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -