بچوں کی ویڈیو بنا کر بیرون ملک بھیجنے والے گینگ کی سرغنہ خاتون گرفتار
ملتان (وقائع نگار)بچوں کی ویڈیوز بناکر بیرون ملک بھیجنے والے گینگ کی سرغنہ خاتون گرفتار کر لی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ معلوم ہوا ہے تھانہ شاہ شمس کے علاقے میں رابعہ نامی خاتون نے ایک بیوٹی پارلر بنایا ہوا تھا۔جس نے اپنے بھانجا شہباز اور بھائی (بقیہ نمبر32صفحہ12پر)
عرفان کے ذریعے دس سالہ کومل فاطمہ کو بداخلاقی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور پھر ملزمہ بچی کی برہنہ ویڈیوز اپنے شوہر کو ملائیشیا بھیجی۔جبکہ متاثرہ بچی کا کہنا ہے مجھے میرے والدین ان کے گھر کام کے لیے چھوڑ گئے تھے میں اپنی والدہ کو بتاتی ہوں مگر وہ پیسے لے کرچلی جاتی ہے۔
گرفتار