قتل کیس میں 4ملزموں کو شک کا فائدہ دیکر بری کرنیکا حکم
ملتان (وقائع نگار)سیشن ماڈل کورٹ کے جج اختر حسین کلیار نے قتل کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ صدر کے مطابق خاتون ریحانہ بی بی نے 7 ستمبر 2018 کو اپنے شوہر مظہر حسین کے قتل کا مقدمہ درج کرایا اور الزام عائد کیا کہ ملزمان عابد حسین، محمد زبیر، محمد عدیل اور محمد احسان عرف سونی نے اس کے شوہر مظہر حسین کو ڈنڈوں (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)
سوٹوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا ملزمان نے شوہر کو قتل کرکے شدید زیادتی کی ہے اس لیے ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے جس پر ملزمان کو شامل تفتیش کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز سماعت پر فاضل عدالت نے ناکافی شواہد اور ثبوتوں کی بنیاد پر ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا ہے۔
بری