الیکشن کمیشن ممبران کی تعیناتی کیخلاف درخواست،حکومت، چیف الیکشن کمشنرسے جواب طلب
لاہور (نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن پاکستان کے دوممبران کی تعیناتیوں کیخلاف درخواست پروفاقی حکومت اورچیف الیکشن کمشنرسے 19 ستمبر کو جواب طلب کر لیا،جسٹس شاہد وحید شیخ نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے دو نئے (بقیہ نمبر36صفحہ12پر)
ممبران عبدالغفور سومرو اور شکیل بلوچ کی تعیناتی آئین اور قانون سے ہٹ کرکی گئی،آئین کے تحت حکومت نئے ممبران کی تعیناتی 45 دن میں کرنے کی پابند ہے،نئی تعیناتی کے لئے حکومت، اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کی پابندہے،حکومت نے قانونی ضابطے پورے کئے بغیر دونوں ممبران کی تعیناتیاں کردیں،استدعاہے کہ عدالت قانون سے ہٹ کرالیکشن کمیشن کے دو ممبران کی تقرریاں کالعدم قرار دے،جس پر عدالت نیوفاقی حکومت اورچیف الیکشن کمشنرکو 19 ستمبر کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔
جواب طلب