محرم الحرام میں بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز بلند کی جائے‘ سید ساجد علی نقوی

محرم الحرام میں بھارتی مظالم کیخلاف بھرپور آواز بلند کی جائے‘ سید ساجد علی ...

  

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد نقوی نے کہا ہے کہ کشمیر میں عوام کی امنگوں کے مطابق فیصلہ کیا جائے اور انہیں اپنی امنگوں کے مطابق (بقیہ نمبر11صفحہ12پر)

حق دیا جائے کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں اور بھارتی مظالم کے خلاف شدید ردعمل کی ضرورت ہے بھارت نے جو مسلسل لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں شروع کی ہوئی ہیں اسے ہوش کے ناخن لینے چاہئیں ا علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ اگر بھارت نے جنگ کا آغازکیا تو پھر آخری گولی ہم چلائیں گے قوم کا ایک ایک فرد اور ملت جعفریہ کا ہر نوجوان اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے کیونکہ یہ ہی ایک ادارہ ہے جو ملک اور قوم کی حفاشت کا ضامن ہے انہوں نے کہا کہ محرم الحرم میں کے ساتھ ساتھ بھارتی مظالم کے خلاف بھی بھرپور آواز بلند کی جائے کیونکہ بھارتی مظالم میں یزیدیت کا تسلسل ہے اور آج بھی اسی طرح بھارتی مظالم کے خلاف کھڑا ہونے کی ضرورت ہے جس طرح کربلا میں امام حسین علیہ سلام اپنے چند ساتھیوں کے ساتھ ایک بڑے سامراج کے خلاف سینہ سپر ہوگئے تھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی رہنما محمد علی جعفری سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی اس حد تک بڑھ چکی ہے کہ پوری دنیا اس کے مظالم کی مذمت کر رہی لیکن وہ کسی کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے بے گناہ کشمیریوں پر ظلم و بربریت کے پہاڑ توڑ رہا ہے بھارتی خفیہ ایجنسی کے ان دہشت گرد تنظیموں سے روابط ہیں جو پاکستان میں آگ اور خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔

آواز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -