غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ کبیروالا میں تاجروں‘ شہریوں کا شدید احتجاج

  غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ‘ کبیروالا میں تاجروں‘ شہریوں کا شدید احتجاج

  

کبیروالا+اڈا کوٹ بہادر(نامہ نگار+نمائندہ پاکستان) بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے شہریوں کی”مت“ماردی، نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا، کاروبار ٹھپ ہوگئے، انڈسٹریز (بقیہ نمبر12صفحہ12پر)

بندہوگئیں،دیہاڑی دار مزدروں کے گھروں کے چو لہے ٹھنڈے، بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر تاجروں، شہریوں کا شدید احتجاجہے گزشتہ روز سے کبیروالا شہر ا ور ملحقہ دیہاتوں میں بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث تمام کاروباربری طرح متاثر ہورہے ہیں، بجلی کی غیر اعلانیہ بند ش کے باعث چھوٹی انڈسٹریز کی بند ش سے دیہاڑی طبقہ بری طرح متاثر ہواہے جب کہ بجلی نہ ہو نے کےء باعث معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں،شہری،تجارتی حلقوں نے بجلی کی طویل غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پر شدید احتجاج کرتے ہو ئے اسکے فوری خاتمے اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -