علیحدہ صوبے‘ خود مختار ہائی کورت کیلئے وکلا کی ہڑتال

  علیحدہ صوبے‘ خود مختار ہائی کورت کیلئے وکلا کی ہڑتال

  

ملتان (وقائع نگار)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے علیحدہ صوبے اور خود مختار ہائیکورٹ کے حصول کے لیے گزشتہ روز مکمل ہڑتال کی گئی، اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لیے عدالتوں میں (بقیہ نمبر13صفحہ12پر)

پیش نہیں ہوئے جس کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ اس ضمن میں ڈسٹرکٹ بار کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تخت لاہور کی جانب سے جنوبی پنجاب کے بنیادی حقوق سلب کرنے کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ ملکر ہڑتال کا اعلان کیا ہوا ہے اور مطالبات تسلیم ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی۔

ہڑتال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -