محرم الحرا م: بہاولپور ریجن میں 40جلوس‘ 56مجالس انتہائی حسا س قرار

محرم الحرا م: بہاولپور ریجن میں 40جلوس‘ 56مجالس انتہائی حسا س قرار

  

بہاولپور(بیورو رپورٹ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)محرم الحرام میں ریجن بھر میں نکلنے والے جلوس و مجالس کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں محرم الحرام کے دوران ریجن بھر میں 514جلوس اور1409مجالس عزاء منعقد کیجائیں گی جن میں 40جلوس اور56مجالس انتہائی حساس قراردیدی گئیں۔ تفصیل کیمطابق ریجن بھر میں 40اے کیٹگری،45بی کیٹگری،429سی کیٹگری کل514جلوس ہو(بقیہ نمبر2صفحہ12پر)

نگے جن کی سیکیورٹی پر 20جی اوز،60انسپکٹرز،415سب انسپکٹرز،622اے ایس آئیز،614ہیڈ کانسٹیبلز،5275کانسٹیبلز تعینات کئے جائیں گے۔اس کے علاوہ670قومی رضاکار،2121سپیشل پولیس کے جوان اور1671افرادبطور حسینی رضاکار اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ریجن بھر میں 56اے کیٹگری،82بی کیٹگری،1271سی کیٹگری کل1409مجالس ہونگی جن کی سیکیورٹی پر17جی اوز،46انسپکٹرز،155سب انسپکٹرز،550اے ایس آئیز،268ہیڈ کانسٹیبلز،2986کانسٹیبلز ڈیوٹی پر مامور کئے گئے ہیں جن میں ایلیٹ، کوئیک ریسپانس فورس،،ڈالفن،محافظ اسکوارڈ، ٹریفک پولیس، لیڈیز پولیس شامل ہیں۔اس کے علاوہ300قومی رضاکار،2377اسپیشل پولیس کے جوان اور2407حسینی رضاکار اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔حساس جلوس ومجالس کی مانیٹرنگ کے لئےCCTVکیمرہ جات لگائے جائیں گے، ان کی ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جائے گی اور چھتوں پر سانئپرگن سے لیس پولیس اہلکاران تعینات کئے جائیں گے۔جلوس مجالس میں شرکت کرنے والوں کی بذریعہ واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹکٹر کے علاوہ جسمانی تلاشی بھی لی جائے گی۔جلوس مجالس کو تین سطحی سکیورٹی مہیا کی جائیگی اورجلوس کے روٹس کو سپیشل برانچ کے عملہ سے ٹیکنکل سوئیپنگ کرواکر کلیر کیا جائیگا۔

قرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -