پوری قوم کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، سینٹر شبلی فراز

  پوری قوم کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر ہے، سینٹر شبلی فراز

  

اسلام آباد(آئی این پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کشمیر کے مسئلے پر پوری قوم یکجا ہے، پورے پاکستان کے عوام کشمیریوں کی حمایت کرتے ہیں، ان کی جدوجہد آزادی پوری ہو گی، حکومت ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے۔جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام کشمیریوں کی حمایت کرتے ہیں، ان کی جدوجہد آزادی پوری(بقیہ نمبر4صفحہ12پر)

ہو گی، پوری قوم متحد ہے،اور کشمیر کے معاملے پر ایک پیج پر ہے انہوں نے کہا کہ حکومت ہر سطح پر اقدامات اٹھا رہی ہے، ہر میدان میں ہم نے لڑنا ہے، اس مسئلے پر پوری قوم یکجا ہے، ہماری کوشش رنگ لائے گی، غیرملکی اخبارات مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرآرٹیکلز لکھ رہے ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -