پیپلز پارٹی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کا اجلاس‘آصف علی زرداری‘ فریال تالپور کی صحت یابی کیلئے دعائیں

  پیپلز پارٹی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کا اجلاس‘آصف علی زرداری‘ فریال تالپور ...

  

ملتان (سٹی رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کا اجلاس پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ کی صدارت میں بلاول ہاوس ملتان میں ہوا اجلاس میں پیپلز(بقیہ نمبر17صفحہ12پر)

پارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اجلاس میں پیپلزپارٹی خواتین ونگ جنوبی پنجاب کی صدر و ایم پی اے شازیہ عابد، جنرل سیکرٹری خواتین ونگ صائمہ عامر، سینئر نائب صدر خواتین ونگ راضیہ رفیق، سیکرٹری انفارمیشن خواتین ونگ شہناز لودھی، نائب صدر کنول ملک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری کلثوم ناز، ڈپٹی جنرل سیکرتری نازیہ ایوب، سیکرٹری فنانس راحت ڈوگر، ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن فیروزہ فیض ایڈووکیٹ، ارجمند بانو،راو ساجدو دیگر نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ رضوان عالم، نتاشہ دولتانہ، شازیہ عابد، صائمہ عامر، شہناز لودھی، راضیہ رفیق، کنول ملک، کلثوم ناز، نازیہ ایوب، فیروزہ فیض اور راحت ڈوگر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت جس نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کو اولیت دی ہماری قائد شھید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کو اسلامی دنیا کی پہلی وزیراعظم بننے کا اعزاز حاصل ہے اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا متوقع دورہ جنوبی کی تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا اور اس موقع پر خواتین ونگ کا کنونشن کروانے پر غور کیا گیا اجلاس میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے کشمیر میں بھارتی جارحیت کا شکار ہونے والے شہدا کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی اور اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی صحت یابی کیلئے بھی خصوصی دعا مانگی گئی۔

دعائیں

مزید :

ملتان صفحہ آخر -