ملتان: ڈکیتی‘چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  ملتان: ڈکیتی‘چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہریوں کو لاکھوں کا نقصان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)ڈکیتی وچوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہوگئے ہیں۔ تفصیل کیمطابق مظفرآباد پولیس کے علاقے میں محمد یوسف سے موٹر(بقیہ نمبر18صفحہ12پر)

سائیکل چھین لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے میں تصور عباس سے موبائل فون، محمد رمضان سے موٹرسائیکل، گلگشت پولیس کے علاقے میں فیض کلیم کے گھر سے 13لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقد ی، مجاہد سے موبائل فون اور زکریا پولیس کے علاقے میں محمد سلطان کے گھرسے 13لاکھ روپے مالیت کے زیورات ونقدی چھین لی ملزمان نے واردات کے وقت گھر سے سی سی ٹی وی کیمرے بھی بند کر دیے صدر پولیس کے علاقے میں محسن کے دفتر سے ایک لاکھ 80ہزار روپے اوربستی ملوک پولیس کے علاقے میں شاہد کے گھر سے ایک لاکھ 40ہزارروپے مالیت کے زیورات چھین لئے شاہ شمس پولیس کے علاقے محمد اصغر کے گھرسے نو لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا شاہ شمس پولیس کے علاقے سے آٹھ افراد کے موبائل فون، گلگشت پولیس کے علاقے میں محمد شان اور دیگر 14افراد کے موبائل فون، اللہ دتہ کی سائیکل، زکریا پولیس کے علاقے میں آصف کے سٹور سے 50ہزار روپے مالیت کا سامان، محمد سعید کے گھر سے 60ہزار روپے مالیت کا سامان، نیوملتان پولیس کے علاقے میں محمد نایاب اور دیگر 13افراد کے موبائل فون چوری کر لئے گئے سیتل ماڑی پولیس کے علاقے سے سات افراد کے موبائل فون سیٹ، الپہ پولیس کے علاقے سے فیاض کا موٹرسائیکل، دہلی گیٹ پولیس کے علاقے میں غلام عباس کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان، لوہاری گیٹ پولیس کے علاقے میں شعیب کے گھر سے 83ہزارروپے مالیت کا سامان، دولت گیٹ پولیس کے علاقے سے سید رضوان کا موٹرسائیک اور مخدوم رشید پولیس کے علاقے میں ریاض حسین کے گھر سے چار لاکھ 45ہزارروپے مالیت کا سامان چوری کر لیا گیا۔