خاتون سے چھیڑ چھاڑ‘ زمینداروں کا رکشہ ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد

  خاتون سے چھیڑ چھاڑ‘ زمینداروں کا رکشہ ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد

  

کچا کھوہ(نمائندہ پاکستان) خاتون کو چھیڑنے پر بااثر زمیندار نے خود عدالت لگا لی سر کے بال بھنویں مونڈ دیئے اورتشدد کرتے اور ویڈیو بناتے رہے تفصیلات کے مطابق کچا کھوہ کے نواحی علاقہ 19نوآر کے رہائشی بااثر زمیندار ملک افضل اور ملک عبدالرشید نے رکشہ ڈرائیور شعیب کو خاتون سے چھیڑ چھاڑپر اپنی عدالت لگا لی اور اپنے ڈیرہ 30دس آر لے جا کر تشدد کرتے رہے اور سر کے بال بھنویں ناک(بقیہ نمبر8صفحہ12پر)

سے لکریں نکلوائیں اور ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر وائرل کر دی جس پر ڈی پی او خانیوال نے فوری ایکشن کرتے ہوئے ایس ایچ او کچا کھوہ عثمان رضا کو فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیے جنہوں نے بھاری نفری کے ہمراہ ملزمان کو گرفتار کر لیا علاقہ مکینوں نے پولیس کی بروقت کاروائی کوبے حدسراہا ہے۔

تشدد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -