رحیم یار خان: کالے یرقان کا حملہ‘ دو خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

  رحیم یار خان: کالے یرقان کا حملہ‘ دو خواتین سمیت 6افراد جاں بحق

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) کالے یرقان میں مبتلا2خواتین سمیت6افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔ تفصیل کے مطابق شاہ پور کی رہائشی35سالہ حلیماں بی بی، آباد پور کی60سالہ کندن مائی، چک237پی کا37 سالہ اندرکمار،شاہ والی کا55سالہ عبدالکریم، رحمنٰ کالونی کا50 سالہ عبدالعزیز اور گھوٹکی کارہائشی55سالہ محسن شاہ کو کالے یرقان میں مبتلاہونے پر ورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں (بقیہ نمبر9صفحہ12پر)

طبی امداد کے باوجود تمام افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ4متاثرین جن میں پولیس لائن کا50سالہ محمد ارشد، اوباڑو کا60سالہ غلام قادر، محلہ اقبال نگر کا27سالہ محمد وقاص اور منظور آباد کارہائشی50سالہ منظور احمد شامل ہیں۔ ان افراد کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

کالا یرقان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -