ملگری استاذان تحصیل شبقدر کی تنظیم نو،ارشاد کتوزئی صدر منتخب

ملگری استاذان تحصیل شبقدر کی تنظیم نو،ارشاد کتوزئی صدر منتخب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
شبقدر (نمائندہ خصوصی)ملگری اُستاذان تحصیل شبقدر کا بینہ تشکیل نو کی گئی،محمد ار شاد کتوزئی صدر جبکہ بشیر خان کر کنئی جنرل سیکرٹری منتخب،منتخب کابینہ اساتذہ کرام اور طلباء کی بہترین مستقبل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے ملگری اساتذان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہر فورم پر اساتذہ کرام اور طلباء کے لیے آوازہ اٹھایا اور مسائل اور مشکلات کے حل میں پیش پیش ہوئے ہیں ان خیالات کا اظہار ملکری استاذان کے منعقدہ اجلاس میں نئے منتخب صدر محمد ار شاد جنرل سیکرٹری بشیر خان کر کنی اور دوسرے منتخب عہدیداروں فضل خکیم،فیروز خان،ذوالفقار امباڈیر،قاری مصباخ مٹہ،سلمان خان،عابد خان،یاسر ارمانی،نصیر اخمد،دولت خان،اور ضلع چارسدہ کے صدر سیف اللہ خان،امجد خان کتوزئی،خماد خان ضلعی جنرل سیکرٹری نے کیا اجلاس کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کے دوران نئے عہد یداروں نے کہا اساتذہ کرام کو معاشرے کا ہر فرد عزت و اخترام سے پیش آتا ہے اساتذہ کرام کا فرض بنتا ہے کہ اساتذہ کرام طلباء اور معاشرے کے ہر فرد کی بہتر ین مستقبل بنانے میں اہم کردار ادا کریں یہی ملک وقوم کی بہتری میں ہیں