شانگلہ و مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

شانگلہ و مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر) شانگلہ و مضافاتی علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش شروع ہوگیا،موسم خوشگوار،بالائی علاقوں میں بارش کے بعد یخ بستہ ہوائیں اور ژالہ باری کے بعد چرواہوں کی واپسی شروع ہوگئی، بارشوں سے گھاس کی کٹائی شدید متاثر جبکہ کٹے ہوئے تیار گھاس بھی بھیگ کر خراب ہوگئے۔ کسان پریشان۔تفصیلات کے مطابق شانگلہ کے مختلف علاقوں و مضافات میں کئی دن کے بعد بارش جبکہ بالائی پہاڑی علاقوں میں ژالہ باری شروع ہوگئی، جس سے ایک طرف موسم خوشگوار ہوگیا اور رات کے وقت ٹھنڈ پڑ گئی تو دوسری طرف بارشوں اور بالائی علاقوں میں ژالہ باری سے کسانوں اور چرواہوں کو شدیدمشکلات درپیش ائیں، موسم سے پہلے بالائی علاقوں میں سردی شروع ہونے کی وجہ سے چرواہوں نے اپنے بھیڑ بکریاں واپس گرم علاقوں کے طرف روانہ کردئے اور ان کا کہنا تھا کہ بالائی علاقوں میں ژالہ باری کے بعد وہاں چراگاہوں میں مال مویشی پالنا مشکل ہوجاتا ہے کیونکہ وہاں ٹھنڈ کی شدت زیادہ ہورہی ہے۔ دوسری طرف شانگلہ جیسے پہاڑی علاقوں میں گھاس کٹائی کا موسم عروج پر ہے تو وقفے وقفے کے بارش نے کسانوں کو بھی پریشان کردیا ہے،گھاس کٹائی کے عمل میں بھی تاخیر ہورہا ہے جبکہ تیار کٹے ہوئے گھاس بھی بھیگ ہوکر خراب ہورہے ہیں جو بعد میں بوسیدہ ہوکر ناقابل استعمال ہوجائیں گے جس سے مال میویشیاں پالنے والوں کو مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے اس سلسلوں کو ہفتہ کے صبح تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -