پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی والدہ کی رسم قل ادا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کی والدہ کی رسم قل ادا

  

مردان(بیورورپورٹ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ما یا ز بیٹسمین یونس خان کی والدہ ماجدہ کی رسم قل جمعرات کو انکی اقامتگاہ شیخ ملتون ٹاؤن میں ادا کر دی گئی رسم قل میں پشاور کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سید فیاض علی شاہ،صوبائی اسمبلی کے اراکین ظاہر شاہ طورو،عبد السلام آفریدی،امیر فرزند خان، سابق وفاقی وزیر خواجہ محمد خان ہوتی،ڈی پی او محمد سجاد خان،ڈپٹی کمشنر محمد عابد خان وزیر،جماعت اسلامی کے ضلعی امیر سلطان محمد،اے این پی کے ضلعی صدر حاجی لطیف الرحمان،لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حمایت اللہ مایار، سابق ضلع نائب ناظم اسد علی کشمیری، کرکٹرز جنید خان،عمر گل،ارشد خان،یاسر حمید،عمران جونیئر اورروف کے علاوہ زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے سرکردہ شخصیات نے شرکت کی دریں اثناء سابق سینیٹر شاہی سید،سابق میئر کراچی مصطفی کمال،پا کستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے یونس خان سے انکی والدہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -