کشمیریوں سے اظہات یکجہتی کیلئے صوبے کے طولوعرض میں ریلیوں کا انعقاد
پشاور ،اضلاع ( سٹی رپورٹر ،نمائندگان پاکستان)وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایات پرعمل درآمدکرتے ہوئے پشاورمیںجگہ جگہ سرکاری ملازمین سمیت سول سوسائٹی ،تاجربرادری،طلباء،مختلف مکتبہ فکر ودیگرشعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیںمقبوضہ کشمیرمیںانڈیاکی بربریت، تسلط، ظلم اورتشددکیخلاف فلک بوس نعرے لگائے۔تفصیلات کے مطابق پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاورکے ڈائریکٹرجنرل طارق محمودخان،سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے جنرل منیجرارباب ثاقب،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے جنرل منیجرمجتبیٰ میمن،سٹیٹ بینک کے چیف منیجرسجادعلی شاہ،پاکستان براڈکاسٹنگ کارپوریشن پشاورکے سٹیشن ڈائریکٹرظفراللہ ظفرکی قیاد ت میں انڈیاکیخلاف اورمقبوضہ کشمیرکے حق میںمظاہرے کئے اورمقبوضہ کشمیرکے نہتے اورمظلوم عوام سے بھریکجہتی کامظاہرہ کیاگیا۔تمام احتجاجی مظاہروںمیںمظاہرین نے کشمیرکے حق میںبینرزاورپلے کارڈاٹھائے رکھے تھے جن پرانڈیاکے ظلم وجبرکیخلاف جبکہ مقبوضہ کشمیرکے حق میںنعرے درج تھے،اپنے دفاتر کے سامنے احتجاج کے بعدمظاہرین سڑکوںپرنکل آئے اور"کشمیربنے پاکستان"کے فلک بوس نعرے لگاتے رہیں۔قبل ازیںپاکستان اورپھرکشمیرکے قومی ترانوںکی تعظیم میں5منٹ کیلئے خاموشی بھی اختیارکی گئی٭ملک بھر کی طر ح پشاور میں بھی مختلف تنظیموں کے سائے تلے نہتے کشمیر یو ں کےساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں پشاور پر یس کلب کے سامنے احتجاجی مظا ہرے کئے گئے مظا ہر وں کی قیادت تنظیموں کے سرابراہان کر ر ہے تھے جبکہ اس موقع پر مظا ہر ین ہا تھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا ر کھے تھے جس پر گجراتی قصائی مود ی کےخلاف الفا ظ در ج تھے مظا ہر ین نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگا ئے ۔مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ پاگل گجرا تی قصائی مودی اب کشمیر میں بھی قصائی کا سماءگر م کر ر کھا ہے اور مسلمانوں کےساتھ پاگل پن جیسا رویہ اپنا یا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی نے جنت حسین وادی میں ر یاستی دہشتگردی کر ر ہی ہے کیونکہ مود ی کو اقتدار میں دوبار ہ آنا مسلمانو ں کو بندگلی میں دھکیل د یا ہے ،بھارت نے سوچی سمجھی سازش کے تحت آ ئین میں ترمیم کر کے شق 370ءکو ختم کر کے کشمیر کی خصو صی حیثیت ہمیشہ کےلئے ختم کر دی ۔انہوں نے کہاکہ مقبو ضہ کشمیر میں قابض بھارتی فو ج کی جانب سے عوا م پر ظلم وستم کےخلاف ہر فور م پر آوازاٹھا ئینگے کیونکہ کشمیر پاکستان کا شہ ر گ ہے اور اپنے شہ رگ کو حا صل کر نے کےلئے کسی بھی قر با نی سے دریغ نہیں کر ئینگے۔جبکہ احتجاجی مظا ہرہ انصا ف یو تھ ونگ نے بھی جس کی قیادت ٹا و¿ن فور کے صدر محمد اسد خان ، آفتاب آفر یدی ،شیر محمد خان اور د یگر کر ر ہے تھے۔دریں اثناءپشاور شہر میں بھی مختلف تنظیموں نے کشمیر میں مود ی سر کار کی جا نب جا ر ی مظا لم کےخلاف ر یلیاں نکا لی گئی ریلیاں پشاور شہر کے مختلف بازاروں گزرتے ہو ئے پر یس کلب کے سامنے اختتام پذ یر ہو ئے جبکہ ر یلی میں کثیر تعداد ہر مکاتب فکر کے افراد نے شر کت کی ،سرکاری ملازمین نے بھی وزیر اعظم عمرا ن خان کی کال پر دن بار ہ بجے سے سا ڑھے بار ہ بجے تک دفاتروں کو بند کر کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے نکلے تھے اس موقع پر ریلیوں میں شریک افراد نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے، کشمیر بنے گا پاکستان کے نعر ے لگا ئے٭تا جر اتحاد پشاور کینٹ کے زیر اہتمام کشمیر مسلمانوں کے ساتھ اظہا ر یکجہتی کےلئے تختو جماعت سے صدر چو ک تک ر یلی نکا لی ر یلی کی قیادت صدر مجیب الر حمن کر ر ہے تھے جبکہ اس موقع پر ریلی میں شر یک افراد نے ہا تھو ں میں پلے کارڈز اور بینرز اتحا ر کھے تھے جس پر بھارت کےخلاف الفا ظ در ج تھے ۔ریلی سے خطا ب کر تے ہو ئے صدر مجیب الر حمن کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستا ن کا شہ ر گ ہے اور اپنے شہ ر گ کو کا ٹنے کےلئے کسی بھی حد تک جا نے کو تیا ر ہیں انہوں نے کہاکہ مود ی سر کار کشمیر کی حسین وادی کو قبر ستا ن بنا یا چا ہتے ہیں کیو نکہ انہوں نے مسلمان دشمنوں کےساتھ معاہد ہ کیا ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں جا ر ی مظا لم نے مود ی کا مکروہ چہر ہ د نیا نے د یکھ لیا ہے ،کشمیرکو ہندو¿ں کی جبر سے آزاد کرا نے کےلئے ہمہ وقت پاک فو ج کے ساتھ شا نہ بشانہ کھڑی ہیں٭وزیر اعظم عمرا ن خان کے کال پر ملک کے دیگر حصو ں کی طرح تحصیل رستم میں بھی کشمیر کے نہتے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور تمام سرکار ی ، غیر سرکاری اداروں اور کاروباری لوگوں کی ریلی نکالی گئی، محکمہ تعلیم کی مین ریلی گورنمنٹ ہائی سکول رستم سے نکالی گئی جس میں ہائی سکول مالا ڈھیری ، ہائی سکول سرخابی، ہائی سکول برینگن ،گورنمنٹ مڈل سکول ملندری ، مڈل سکول بازار اور تمام گورنمنٹ پرائمری سکولوں کے طلباءاور اساتذہ نے شرکت ، ریلی کے شرکاءنے مختلف بینرز اور پلے کارڈ اٹھائیں تھے جس پر بھارت کا کشمیریو ں پر مظالم کے خلاف نعرے درج تھے ٭ملک کے دیگر علاقوں کی طرح ضلع صوابی میں کشمیری مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی منائی گئی اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان خان لودھی کی قیادت میں صوابی امن چوک میں 12 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ریلی نکالی گئی جس میں ضلع صوابی کے تمام محکموں کے سربراہان اورنمائندگان کے ساتھ ساتھ مختلف تنظیموں کے اہلکاروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر صوابی سلمان خان لودھی نے کہا کہ کشمیر جنت نظیر وادی ہے اور یہ پاکستان کا حصہ ہے اور رہے گا اور ڈپٹی کمشنر صوابی کا کہنا تھا کہ کشمیری بھائی اس سخت وقت میں اکیلے نہیں ہے بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کے ساتھ ہے۔ کشمیر کو آزدی دینے اور انکا حق دلانے کے لیے پاکستان کی حکومت اور عوام ہر حد تک جائیں گے٭چترال مےں آل پارٹےزاور سوسائٹی کے جانب سے ےکجہتی کشمےر کے سلسلے مےںدن 12بجے سے ساڈھے 12بجے تک ٹرےفک ورک دی گئی، اور بعد از نماز جمعہ گولدورچوک مےں اےک عظےم الشان جلسہ منعقد ہوا جس مےں بڑی تعداد مےں چترال کے عوام نے شرکت کی اس موقعہ پر کشمےر سے ےکجہتی کرتے ہوئے مقررےن نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کمشےر مےں ارٹےکل 370لگاکران کے زمےن پر قبضہ کےا جارہا ہے، 27دنو ںسے علاقہ مےں کرفےو لگاکر بدترےن انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ کشمےر کے سلسلے مےں بھارت سے آج تک پاکستان نے جو مذکرات کی وہ بھارت نے ناکام کردی ہے لہذا حکومت پاکستان اب مذےد مذکرات نہ کرےں بلکہ بھارت کے ساتھ تمام تعلقات ختم کرےں٭ شانگلہ ضلع بھر میں ملک کے دیگر علا قوں کی طرح مختلف تنظیموں ، انجمن تاجران سمیت سرکاری طور پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے ریلیاں اوراحتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔شانگلہ کے صدر مقام الپوری کے مرکزی مظاہرے میں عوام کا سمندر امڈ اےا۔گلی گلی احتجاجی ریلیاں جبکہ سرکاری و نجی سکولوں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی سیمنارزکا انعقاد کیا گیا ۔ٹریفک کی روانی تیس منٹ کیلئے مکمل طور پر رکی گئی جبکہ بازاروں کا مکمل طور پر شٹرڈاﺅن رہا ۔ نماز جمعہ کے خطبات میں کشمیریوں کی سلامتی اور آزادی کی دعائیں مانگی گئی ۔ اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیرمیں آمن فوج بھجنے اور فوری طور پر کرفیو ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کشمیر میں جاری نسل کشی پرخاموشی کے بجائے عالمی طور پر آواز اٹھائے۔اُمت مسلمہ مقبوضہ کشمیرمیں نہتے مسلمانوں کے ساتھ جاری ظلم پر بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرے۔بھارت کشمیرکے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،اسی لاکھ کشمیری گزشتہ ستر سال سے آزدی کی جنگ لڑرہے ہیں۔ مرکزی مظاہرہ شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری میں ضلعی انتظامیہ شانگلہ کے زیراہتمام ریلیاں نکالی گئی جس میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،بھارت مودی سرکار کے خلاف زبردست نعرہ بازی۔ احتجاجی مظاہرے میں مودی کا پتلاجلایا گیا ۔ پورن میں مذہبی جماعتوں کے زیراہتمام زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ٭ضلعی انتظامےہ کے زےر اہتمام جمعہ کے روز کشمےری بھائےوں کے ساتھ اظہار ےکجحتی کے لئے رےلی کا انعقاد بھارت اور بھارتی افواج کے خلاف شدےد نعرہ بازی پاک فوج زندہ باد کشمےر بن کر رہے گا پاکستان فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھا بھارتی افواج کے بڑھتے ہوئے مظالم کے خلاف ضلعی انتظامےہ کے زےر اہتمام جمعہ کے روز اےک عظےم الشان رےلی کا انعقاد کےا گےا تھا جس مےں ڈپی او محمد عارف خان ،ڈی او اےف سی خان زےب مہمند،اےس پی انوےسٹی گےشن گل نصےب خان ،ڈی اےس پےز ،اسسٹنٹ کمشنرز ، ٹی اےم سمےت ضلعی محکموں کے سربراہوں ، مقامی صحافےوں،سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے افراد ،تاجر برادری کے نمائندوں، سول سوسائٹی کے افراد،سرکاری اہلکاروں ،سماجی اور سےاسی تنظےموں کے عہدے داروں معززےن علاقہ اور شہرےوں کی کثےر تعداد نے شرکت کی رےلی مےں شامل شرکاءنے بڑے بےنرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر مقبوکشمےر کے بھائےوں کے حق مےں نعرے درج تھے٭شبقدر میں مقامی انتظامیہ تاجر برادری سکول کالج طلباءکا یکجہتی کشمیر واک کا اہتمام ، واک کے شرکاءنے کشمیریوں کے خق میں جبکہ ہندوستان کے خلاف نعرہ بازی کی،کشمیر یکجہتی واک کے شرکاءسے مین چوک میں خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر شبقدر الیاس خان،سابقہ نائب ناظم شبقدر مزمل خان سید رخیم شاہ باچا ،شاکر اللہ خلیم زئی،مکمل شاہ خان ،نور اخمد مہمندجان سید خان پاسبان کے عہدیداروں یوسف خان خمید خان ،ایس ڈی او شعبان خان،ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان ایس ایچ او ریاض خان نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیری مسلمانوں کی امداد کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور کسی قسم کی قر بانی سے دریع نہیں کرتے واک کے شرکاءنے نعرہ تکبیر اللہ اکبر کے نعرے سبیلینا الجہاد کے نعرے کشمیریوں کے خق میں اور ہندوستان مر دہ باد کے شدید نعرے بازی کی٭ اظہار یکجہتی کشمیر کی موقع پر مٹہ تحصیل کی مختلف سکولوں کی سینکڑوں بچے سڑکوں پر نکل گئے کشمیر بنے گا پاکستان کا فلک شگاف نعرے لگائے پاکستان تحریک انصاف مٹہ انتظامیہ اور ٹی ایم مٹہ کے سٹاف اور اہلکاروں نے بھی مٹہ بازار میں ریلیاں نکالی بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی پرزور الفاظ میں مذمت کشمیر ازاد ہوکر رہیگا مقررین کا خطاب تفصیلات کی مطابق ملک بھر میں اظہار یکجہتی کشمیر کی موقع پر مٹہ تحصیل میں بھی اظہار یکجہتی کشمیر پوری زور شور سے منائی گئی مٹہ میں پاک فوج مٹہ کی زیر نگرانی مختلف سکولوں کی سینکڑوں بچوں نے مٹہ بازار میں اظہار یکجہتی کشمیر کی موقع پر بہت بڑی ریلی نکالی جس میں سکولوں کی سینکڑوں بچوں نے شرکت کی ان بچوں نے مٹہ چوک میں کشمیر بنے گا پاکستان اور دیگر فلک شگاف نعرے لگوائیں اور کشمیر پر بھارت کی غاصبانہ قبضے کی بھر مذمت کی اس موقع پر سکولوں کی بچوں نے پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے جس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی نعرے درج تھے ادھر پاکستان تحریک انصاف مٹہ کے زیر اہتمام بھی سابق ناظم مٹہ عبداللہ خان کے قیادت میں مٹہ پریس کلب کی سامنے اظہار یکجہتی کشمیر کی موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کی طرف سے کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم اور ظالمانہ قبضے کو شدید الفاظ میں مزمت کی اس موقع پر سابق تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان سابق سپیکر مٹہ تحصیل محمد حکیم محمد عالم محمد اسحاق اور دیگر نے خطاب کی دریں اثناءاس موقع پر مٹہ انتظامیہ نے بھی ایک ریلی اسسٹنٹ کمشنر مٹہ زمین خان مومند کے قیادت میں بھی نکالی جس میں مٹہ انتظامیہ کے افسران اور دیگر اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس طرح ٹی ایم اے مٹہ نے ٹی ایم او یاسر محمد کے قیادت میں بھی ایک ریلی مٹہ بازار میں نکالی جس میں ٹی ایم اے کے تمام افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی اور کشمیریوں کی حق میں نعرے لگواکر کشمیر پر بھارت کی قبضے اور مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ٭کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے لنڈی کوتل میں بھی احتجاجی مظاہرے ، مظاہرے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اورمختلف سکولوں کے طلباءکی کثیر تعداد میں شرکت ، بھارتی مظالم کے خلاف شدید نعرے بازی لنڈی کوتل میں طلباءاور ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کشمیریوں س اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ریلی اور احتجاجی مظاہرے کا اہتمام کیا تھا جس میں سکولوں کے طلباءاور اساتذہ کے علاوہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کا اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سے شروع ہوتا ہوا چاروازگئی چیک پوسٹ میں احتجاجی مظاہرے میں تبدیل ہو گئی طلباءنے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے ، مظاہرین نے کشمیریوں پر ڈھائے گئے مظالم کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی اور پاک فوج کیساتھ ہر قسم کے خلاف میں بھارت کے خلاف شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی ٭ کشمےرےوں سے اظہارےکجہتی کےلے محکمہ صحت مالاکنڈاورڈسٹرکٹ ہےڈکوارٹرہسپتال بٹ خےلہ کے سےنکڑوں ملازمےن بھی اےم اےس ڈاکٹرسعےدالرحما ن کے قےادت مےں سڑکوں پرنکل آئےں اورہسپتال سے سےکرٹرےٹ تک مارچ کےاوہاں پر جلوس سے جلسے کی شکل اختےارکرلی مظاہرے سے اےم اےس ڈاکٹرسعےدالرحمان ڈی اےچ اوڈاکٹروحےدگل پےرامےڈےکل اےسوسی اےشن کے صدرمحمدےونس خان گوہرعلی حضرت حسےن کمال الدےن وغےرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کشمےرکے آزادی کےلئے اخری حدتک جائےں اورانڈےاکے بزدل فوج کے خلاف ہرمحاذ پرلڑنے کےلئے تےارہےں کےونکہ ہم کشمےرکے مظلوم عوام کے ساتھ ہےں اوران کوکسی بھی صورت مےں تنہانہےں چھوڑےں گے انہوںنے کہاکہ جب تک کشمےرکامسئلہ حل نہےں ہوااس وقت تک ہم چھےن سے نہےں بےٹھےں گے اورخون کے اخری قطرے تک لڑےں گے اورہم اپنے بہادرفوج کے ساتھ ہونگے ۔ ملک بھر کی طرح تحصیل ٹوپی میں کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور دنیا کی توجہ کشمیر میں جاری مظالم کی طرف مبذول کرانے کی خاطر آج علامتی ہڑتال کے طور پر 12بجے سے لیکر 12.30تک تمام سرکاری دفاتر بند رہے اس موقع پر ٹوپی میں ایک ریلی اے ا ے سی ٹوپی طارق حسین ۔ تحصیلدار ٹوپی ارشد اقبال۔ ڈی ایس پی کیڈیٹ محمد اعجاز ۔ ڈی ار سی کی پریس سیکٹری سلیم علی زئی سابقہ ڈسٹرک کونسلر محمد جاوید ۔ ایس ایچ او ٹوپی خالد اقبال خان ۔ٹی ایم او محمد افضل ۔ٹی او آر مسیح الزمان ۔گوہر علی ۔مقرب ۔بلال دیگر کی قیادت میں نکالی گئی ریلی سے اے ا ے سی ٹوپی طارق حسین ۔ تحصیلدار ٹوپی ارشد اقبال۔ ڈی ایس پی کیڈیٹ محمد اعجاز ۔ ڈی ار سی کی پریس سیکٹری سلیم علی زئی سابقہ ڈسٹرک کونسلر محمد جاوید ۔ ایس ایچ او ٹوپی خالد اقبال خان ۔ٹی ایم او محمد افضل ۔ٹی او آر مسیح الزمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان کے عوام مظلو م کشمیریوں کے دکھ درد میں برابر کے شریک اور کشمیر کے آزادی کے لئے ہم سب متحد ہے اور کشمیر کی آزادی کے لئے پاکستان کے عوا م کسی قربانی سے دریع نھیں کرینگے ٭ ملک کے دوسرے اضلاع کی طرح چارسدہ میں بھی ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت بھارت کی جانب کشمیریوں پر ڈھائے گئے ظلم و بربریت اور مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈپٹی کمشنر ،اسسٹنٹ کمشنر ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ،ایکس سی این واپڈا ،مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان ،صحافیوں اور تاجروں تنظیموں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاءنے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے جس کے اس موقع پر بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔ریلی کے موقع پر شرکاءمیں کافی جو ش و خروش دیکھا گیا اور شدید بارش کے باوجود ریلی آدھے گھنٹے تک جاری ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی کا مقصد کشمیریوں کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کشمیریوں کے حق کے لئے خون کی آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اہل کشمیر کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے ،مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرنا جینوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے اس لئے مودی حکومت فوری طور پر بھارتی فوری طور پر کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کریں ۔تیزی بارش کے باوجود نوشہرہ کے عوام نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاتفصیلات ضلع نوشہرہ اگست 2019بروز جمعہ بمقام شوبرا چوک نوشہرہ کینٹ میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی. جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان, ڈی پی او نوشہرہ منسور امان, ایم پی ائے میاں جمشید الدین کاکا خیل, ایم پی ائے ابراہیم خٹک نے کی. مظاہرین میں تاجروں, علاقائی مشیران, تمام سرکاری محکموں کے آفسران و سٹاف, سکول کے بچوں اور ہر مکاتب فکر کے سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی شد ید بارش میں مظاہرین نے بینرز, پوسٹرز, پاکستان اور آزاد کشمیر کے اٹھائے تھے مظاہرین نے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف شدید نعرے بازی کی. اس طرح مظاہرہ تحصیل جہانگیرہ میں اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اور تحصیل پبی میں اسسٹنٹ کمشنر پبی کی گئی. اس سے قبل پورے ضلع نوشہرہ میں 12بجے سے 12;30 تک تمام ٹریفک بند تھی . پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانوں کے مخلتف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئی.