صوابی ،بارات میں شامل گاڑیاں ٹکرانے سے 8 افراد زخمی  

صوابی ،بارات میں شامل گاڑیاں ٹکرانے سے 8 افراد زخمی  

  

صوابی( بیورورپورٹ) صوابی انٹرچینج کے قریب شدید بارش کے دوران بارات میں شامل چھ گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے تین خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر باچا خان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا گیا پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب مردان سے راولپنڈی جانے والی بارات میں شامل دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی ان گاڑیوں کے پیچھے آنے والی گاڑیاں ان پر چڑھ دوڑی جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں موجود تین باراتی خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر باچا خان کمپلیکس شاہ منصور منتقل کر دیا گیا#

مزید :

پشاورصفحہ آخر -