گرفتار ملزم کوجیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری 

 گرفتار ملزم کوجیل میں بند رکھنے کے احکامات جاری 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورکی انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے پولیس کانسٹیبل سے نقدی اورموبائل چھین کرقتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کوجیل میں بندرکھنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں مدعی مقدمہ کی جانب سے تفصیل آفریدی ایڈوکیٹ نے درخواست کی پیروی کی ملزم شاہد ساکن اضاخیل متنی پرالزام ہے کہ اس نے 4اپریل2019ء کوپولیس کانسٹیبل خادم خان جو ڈرائیور تعینات تھا سے موبائل اورنقدی چھیننے کے بعدفائرنگ کرکے قتل کردیاتھاملزم کی گرفتاری پراس نے ضمانت پررہائی کی درخواست دائرکی اورعدالت نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -