محرم میں امن وامان بر قرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے : لیفٹیننٹ کرنل الطاف بلوچ 

  محرم میں امن وامان بر قرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے : لیفٹیننٹ کرنل ...

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی)محرم مےں امن و امان کوبرقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے شےعہ اور سنی اکابرےن پر امن محرم الحرام کے لئے پولےس ضلعی انتظامےہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرےں تاکہ محرم پر امن فضا مےں اختتام پذےرہو سکے محرم الحرام کے دوران شہرےوں کی جان و مال کی حفاظت کو ہر حال مےں ےقےنی بناےا جائےگا پاک فوج امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے پولےس اور ضلعی انتظامےہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی جبکہ شر پسند عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں کے ساتھ نمٹا جائےگا ان خےالات کا اظہار کمانڈنگ آفےسر لےفےٹنٹ کرنل الطاف بلوچ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے حوالے سے آرمی کےمپ آفس مےں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کےا اجلاس مےں ڈسٹرکٹ پولےس آفےسر محمد عارف خان ،ضلعی انتظامےہ کے افسران اور سرکاری محکموں کے حکام نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ٹانک مےں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے پاک فوج متحرک ہے محرم الحرام ہمےں اخوت ،صبر برداشت اور بھائی چارے کا درس دےتا ہے اس لئے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افرادپر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹانک مےں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا اہم کر دار ادا کرےں اور امن دشمن وشر انگےز عناصر کے مذموم عزائم خاک مےں ملا دےں علماءکرام اپنے خطبات مےں صبر و تحمل ،اتفاق و اتحاد ،قومی ےگانگت اور اخوت و بھائی چارے کا درس دےں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقع رونماءنہ ہو سکے محرم کے دنوں مےں کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لئے انتظامےہ کو پاک آرمی کی بھی مکمل سپورٹ حاصل رہے گی ۔۔۔۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -