مردان ،ضلع کونسل اراکےن کے اعزاز مےں الوداعی عشائیہ کا اہتمام
مردان(بیورورپورٹ) ضلعی نائب ناظم اسد علی کشمےری نے ضلع کونسل اراکےن کے اعزاز مےں الوداعی عشائیہ کا اہتمام کیا جس مےں ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزےر،ڈی پی او سجاد خان ،لوکل کونسل اےسوسی اےشن کے صوبائی صدر حماےت اللہ ماےار، ضلع ناظم احتشام خان ،تحصےل ناظم تخت بھائی حاجی معز اللہ،نائب ناظم جاوےد اقبال اور تحصیل مردان کے نائب ناظم مشتاق سےماب سمےت ضلع ،تحصےل اور وےلج و نائبرڈ ہوڈ کونسلوں کے اراکےن نے شرکت کی۔اس موقع پر تقرےب سے خطاب کرتے ہوئے لوکل کونسل اےسوسی اےشن کے صوبائی صدر حماےت اللہ ماےار نے کہاکہ مقامی حکومتوں کی بدولت عوامی مسائل گھر کی دہلیز پر حل ہو رہے ہےں۔ضلع کونسل کے خاتمے سے انتظامی بحران آئے گا۔انہوں نے کہاکہ ضلع کے تمام محکموں کو مقامی حکومت کے ماتحت کر نے سے عوامی مسائل بہتر انداز مےں حل ہونگے۔ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزےر نے کہاکہ بلدےاتی نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوام کے مسائل بہتر انداز مےں حل کئے ہےں جو لائق تحسےن ہے۔ڈی پی او سجاد خان نے کہاکہ امن وامان کے قےام مےں بلدےاتی اداروں کے نمائندوں نے پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون کیاہے جس پر ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہےں۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور بڑے تنازعات کے حل مےں بلدےاتی نمائندگان نے جو کردار ادا کیا ہے اسے ہمےشہ کے لئے ےاد رکھا جائے گا۔ضلع ناظم احتشام خان نے کہاکہ تحرےک انصاف کی صوبائی حکومت اختےارات کی نچلی سطح پر منتقلی چاہتی ہے اور اسی وجہ سے لوکل گورنمنٹ اےکٹ مےں ترامےم کئے گئے ہےں۔مقررےن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حکومت ضلع کونسل کے خاتمے کے حوالے سے کئے گئے ترامےم واپس لےں بصورت دےگر تمام بلدےاتی نمائندگان مل کر اس کے خلاف سڑکوں پر نکل آئےں گے۔اس موقع پر ٹسٹ کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹےم کے سابق کپتان ےونس خان کی والدہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا گےا اور مرحومہ کی مغفرت اور اےصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔