مردان، ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گروہ کے 2اہم ملزمان گرفتار

مردان، ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گروہ کے 2اہم ملزمان گرفتار

  

مردان (بیورورپورٹ)مردان پولیس نے جمال گڑھی میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گروہ کے 2اہم ملزمان گرفتارکو گرفتارکرلیا مال مسروقہ،واردات میں استعمال ہونے والاموٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدکرلیاگیا ڈی پی او مردان سجادخان نے جمعرات کے روزایس پی اپریشن مشتاق احمد خان کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ تھانہ جبر کی حدود جمال گڑھی میں ایک ہی رات میں دو مکانات سے اسلحہ کی نوک پر ڈکیتی کی وارداتیں ہوئی تھیں پولیس نے سائنسی بنیادوں پران وارداتوں کاسراغ لگاناشروع کیااور جدید سائنسی خطوط اور مہارت کیساتھ تفتیش کرکے خطرناک ڈکیت گروہ کے دو اہم ملزمان اسماعیل شاہ اورجان محمد عرف جانے ساکنان جمال گڑھی تک رسائی حاصل کر کے گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ملزمان نے پولیس انٹاروگیشن کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کیا اورگینگ کے سرغنہ بختی رحمن عرف بختی، شاہ فیصل سمیت دیگر شریک واردات ساتھیوں کے نام بھی اُگل دیئے ڈی پی او نے کہاکہ ملزمان کی نشاندہی پر ڈکیتی کے دوران لوگوں سے لوٹی گئی رقم 23ہزار 700روپے، ایک عدد موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والاایک عدد کلاشنکوف، ایک عدد پستول اور موٹر سائیکل سمیت ڈکیتی کے دوران گھریلوں کتوں کو مارنے والی زہریلی دوائی کا ڈبہ بھی برآمد کیا گیا۔ ڈی پی او سجاد خان نے مزید کہا کہ اس خطرناک ڈکیت گروہ مکانات میں داخل ہوکراہل خانہ پر تشدد کر کے لوٹ مارکیا تھا جس کی وجہ سے علاقے میں کافی خوف و ہراس پھیل چکا تھاجن کی گرفتاری مردان پولیس کیلئے ایک چیلنج تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -