باچا خان گرلز ڈگری کالج کوہاٹ روڈ پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے واک

باچا خان گرلز ڈگری کالج کوہاٹ روڈ پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے واک

  

پشاور(سٹی رپورٹر)باچا خان گرلز ڈگری کالج کوہاٹ روڈ پشاور میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے کالج میں واک کا اہتمام کیا گیا جسمیں کالج کالج پرنسپل آسیہ ستار سمیت دکالج سٹاف اور طالبات نے شرکت کی اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئیے کالج پرنسپل آسیہ ستار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی مظلوم عوام قربانیاں رائیگا ں نہیں جائیں گئیں کیونکہ پاکستان اور پاکستانی عوام ان کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں اور ان کے حق خود اردیت کے تحفظ کے لیے ہر محا ز پر اپنی جد وجہد جاری رکھیں گیں۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور وہ اس کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا تھا، ہے اور رہیگا اور پاکستان کا بچہ بچہ اس وقت کشمیر میں ہونے والے مظالم کے خلاف اٹھا کھڑا ہو اہے۔انہوں نے بین الاقوام سے کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ بھی کیا ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -