پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کمشنر مردان

پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،کمشنر ...

  

مردان(بیورورپورٹ) کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے ضلع مردان کے عوام،تاجر برادری،سول سوسائٹی،سرکاری وپرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلباء اور ضلعی انتظامیہ نے ریلیاں نکالیں اور بھارت کے خلاف نعرہ بازی کی شہر میں 12بجے ٹریفک رک گیا شہر میں گیارہ بجے ریلیوں کا سلسلہ شروع ہوا کمشنر مردان ڈویژن مطہر زیب،ڈپٹی کمشنرعابد وزیر،ایس ای واپڈا شاہ رس خان،مرکزی تنظیم تاجران کے دونوں دھڑوں کے صدور ظاہر شاہ،احسان باچا،ایم پی اے عبد السلام آفریدی،اقراء سکولزاینڈ کالج ہوتی اور کاٹلنگ کیمپوں کے ڈائریکٹر معراج الدین،اسلام الدین،پرنسپل ندیم شاہ،پی ٹی آئی کے رہنما ساجد اقبال مہمند اور دیگر کررہے تھے۔ریلیوں کے شرکاؤں نے ہاتھوں میں مختلف بینرز اور پلے کارڈ زاٹھارکھے تھے جس پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے ریلیوں میں سرکاری و غیر سرکاری ملازمین، طلبا، سیاسی و سماجی شخصیات، تاجر برادری عوام اور پولیس نے شرکت کی، شرکاء نے کشمیریوں سے یکجہتی کے نعرے لگائے، بھارتی جارحیت کی مذمت کی، اورکہاکہ اگر مودی سرکار نے پاکستان پر جنگ مسلط کی تو پاکستانی عوام کشمیر کی آزادی کے لئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے اور مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے آزاد کرانے کیلئے عزم کا اظہار کیادریں اثناء ضلعی پولیس ہیڈ کوارٹر مردان میں بھی تقریب منعقد کی گئی جسمیں ریجنل پولیس آفیسر محمد علی خان ہمراہ ڈی پی او مردان سجاد خان ودیگر پولیس افسران وجوانوں نے شرکت کی تقریب میں سلامی پیش کرتے ہوئے پاکستان اور کشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے اورمقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -