مختلف کارروائیاں، سنگین مقدمات میں مطلوب ملزموں سمیت منشیا ت فروش گرفتار

مختلف کارروائیاں، سنگین مقدمات میں مطلوب ملزموں سمیت منشیا ت فروش گرفتار

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث سمیت 9منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاجن کے قبضے سے مجموعی طور پر15کلوگرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا،جن کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے مزیدتفتیش شروع کر دی گئی ہے،تفصیلات کے مطابق سی سی پی او کریم خان کی ہدایت پر منشیات کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن میں چاروں ڈویژنز ایس پیز اور ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں تما م ایس ایچ اوز نے پولیس نفری کے ہمراہ امن و امان کے قیام کیلئے جرائم پیشہ افراد اورمنشیات فروشوں کے خلاف خصوصی کاروائیاں کرتے ہوئے ایس ایچ او پہاڑی پورہ سردار حسین نے سنگین مقدمات میں مطلوب ملزمان عارف اور امتیاز کے ساتھ ساتھ منشیات فروشان خالد ولد ظفر خان سکنہ حسین چوک سیٹھی ٹاؤن اور گوہر ولد حق نواز سکہ باڑہ کو گرفتار کرلیا، گرفتار منشیات فروشان کے قبضے سے 7کلو چرس برآمد بھی کرلی،ایس ایچ او متنی سید رسول شاہ نے منشیات فروش سید فراز ولد سید کوثر شاہ سکنہ فرنٹیر روڈ ناکہ بندی کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4کلوگرام چرس برآمد کرلی، ایس ایچ او ارمڑ رفیق خان نے منشیات فروش شہنشاہ ولدشعران سکنہ غازی خیل ارمڑ اڈہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 2کلوگرام چرس برآمد کرلی، ایس ایچ او فقیر آباد وارث خان نے منشیات فروش محمد یونس ولد طہماش خان سکنہ شیر آباد پل کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلوگرام چرس برآمد کرلی، ایس ایچ او حیات آباد احسان اللہ نے منشیات فروش عبدالرشید ولد ھارون الرشید کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 1کلوگرام چرس برآمد کرلی اور ایس ایچ او چمکنی تیمور خان نے ملزم اقبال حسین ولد بخشیش کو گرفتار کرکے اس کے قبضے ایک عدد رائفل برآمد کرلی،گرفتار ملزمان نے اپنے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے، جن کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -