کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور رہے گا،سارہ رحمان

کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور رہے گا،سارہ رحمان

  

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلعی انتظامیہ پشاور نے جمعہ المبارک کے روز کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد کیا تھا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مشتاق حسین نے ریلی کی قیادت کی۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنر پشاور سارہ رحمان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر عنایت اللہ خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر منٰی ظاہر، ڈپٹی کمشنر آفس سٹاف، سول ڈیفنس، لوکل گورنمنٹ، ٹی ایم ایز، ڈبلیو ایس ایس پی، محکمہ تعلیم، تحصیلدار آفس سمیت ی رضا کا ر فورس کے ممبران سمیت دیگر افسران، طلباء اور مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد نے کثیر تعدد میں شرکت کی۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شرکاء کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ایک دن کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ضرور رنگ لائے گی۔کشمیریوں پر بھارتی افواج نے ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں اور کشمیری پاکستان کا حصہ بننا چاہتے ہیں لیکن بھارت کو یہ منظور نہیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم کشمیری عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ کیوں کہ اس کے لیے ہزاروں بہن بھائیوں نے قربانیاں دی ہیں اور ان کی قربانی رائیگاں نہیں جا ئی گی۔ اس موقع پر بات کر تے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اب سنجیدگی سے کشمیر کا مسئلہ حل کر نا ہو گا کیوں کہ اب سب کو پتا چل چکا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کو پاکستان سے کوئی بھی الگ نہیں کر سکتا اور شہیدوں کا خون رنگ لائے گا۔۔ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پشاور کے دیگر علاقوں میں بھی ریلی کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یونیورسٹی ٹاؤن میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حامد گگیانی کی زیر نگرانی جبکہ حیات آباد میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رضوانہ ڈار کی نگرانی میں ریلیاں نکالی گئیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -