قاتل مودی کی اصلیت اقوام عالم پر افشا ہو چکی ہے،شہرام خان ترکئی

قاتل مودی کی اصلیت اقوام عالم پر افشا ہو چکی ہے،شہرام خان ترکئی

  

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے کہا ہے کہ پوری قوم کی طرح خیبرپختونخوا کے عوام بھی کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور رہیں گے۔ آج جس طرح عوام یکجان ہو کر باہر نکلے ہیں اس سے پوری دنیا نے پاکستانی عوام کی کشمیریوں سے یکجہتی کا عملی مظاہرہ دیکھ لیا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کے دن کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ شہرام خان ترکئی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور ہم ان کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام جلد بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی حاصل کریں گے۔ لاکھوں بے گناہ مسلمانوں کے قاتل مودی کی اصلیت اقوام عالم پر افشا ہو چکی ہے۔ صوبائی وزیر نے اقوام متحدہ سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق "آزادی" دلانے میں اپنا کردار ادا کرے

پشاور(سٹاف رپورٹر)خیبرپختونخوا کے وزیر بلدیات، الیکشنز و دیہی ترقی شہرام خان ترکئی نے جمعہ کے روز وفاقی وزیر توانائی و پیٹرولیم عمر ایوب خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی اور محکمہ گیس و بجلی کے اعلی احکام بھی موجود تھے۔ ضلع صوابی میں جاری بجلی اور گیس کے منصوبوں کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس میں یونین کونسل کرنل شیر کلے اور چھوٹا لاہور میں گریڈ اسٹیشن کی بروقت تکمیل کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا جبکہ صوابی میں عرصہ دراز سے چلے آ رہے کم وولیٹج کے مسائل اور لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے ٹرانسمیشن لائن کی بروقت اوور ہالنگ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ اجلاس میں تحصیل چھوٹا لاہور تا یار حسین گیس کی سپلائی لائن کو جلد تکمیل تک پہنچانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی و صوبائی وزراء کی ملاقات میں صوابی کے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی اور کم و ولٹیج کے مسئلے کے مستقل حل کے لیے ٹرانسفارمرز، پولز اور بجلی کی تاریں بروقت مہیا کرنے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا تاکہ عوامی مفاد میں بجلی فراہمی کے یہ منصوبے جلد سے جلد مکمل کیے جا سکیں۔ بجلی فراہمی کے ان منصوبوں کی مد میں محکمہ برقیات کو خطیر فنڈز بھی مہیا کیے جا چکے ہیں۔ شہرام خان ترکئی نے وفاقی وزیر سے ضلع صوابی میں بجلی و گیس فراہمی کے منصوبہ جات کی جلد تکمیل میں اپنا کردار ادا کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ صوابی میں جاری گیس فراہمی کے منصوبے کو موسم سرما سے پہلے مکمل کیا جائے تاکہ عوام اس بنیادی سہولت سے جلد مستفید ہو سکیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -