مٹہ،اظہار یکجہتی کشمیر،مختلف سکولوں کی سینکڑوں بچے سڑکوں پر نکل آئے

مٹہ،اظہار یکجہتی کشمیر،مختلف سکولوں کی سینکڑوں بچے سڑکوں پر نکل آئے

  

مٹہ ( نما ئندہ پاکستان) اظہار یکجہتی کشمیر کی موقع پر مٹہ تحصیل کی مختلف سکولوں کی سینکڑوں بچے سڑکوں پر نکل گئے کشمیر بنے گا پاکستان کا فلک شگاف نعرے لگائے پاکستان تحریک انصاف مٹہ انتظامیہ اور ٹی ایم مٹہ کے سٹاف اور اہلکاروں نے بھی مٹہ بازار میں ریلیاں نکالی بھارت کا کشمیر پر غاصبانہ قبضے کی پرزور الفاظ میں مذمت کشمیر ازاد ہوکر رہیگا مقررین کا خطاب تفصیلات کی مطابق ملک بھر میں اظہار یکجہتی کشمیر کی موقع پر مٹہ تحصیل میں بھی اظہار یکجہتی کشمیر پوری زور شور سے منائی گئی مٹہ میں پاک فوج مٹہ کی زیر نگرانی مختلف سکولوں کی سینکڑوں بچوں نے مٹہ بازار میں اظہار یکجہتی کشمیر کی موقع پر بہت بڑی ریلی نکالی جس میں سکولوں کی سینکڑوں بچوں نے شرکت کی ان بچوں نے مٹہ چوک میں کشمیر بنے گا پاکستان اور دیگر فلک شگاف نعرے لگوائیں اور کشمیر پر بھارت کی غاصبانہ قبضے کی بھر مذمت کی اس موقع پر سکولوں کی بچوں نے پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے جس پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی نعرے درج تھے ادھر پاکستان تحریک انصاف مٹہ کے زیر اہتمام بھی سابق ناظم مٹہ عبداللہ خان کے قیادت میں مٹہ پریس کلب کی سامنے اظہار یکجہتی کشمیر کی موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور بھارت کی طرف سے کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم اور ظالمانہ قبضے کو شدید الفاظ میں مزمت کی اس موقع پر سابق تحصیل ناظم مٹہ عبداللہ خان سابق سپیکر مٹہ تحصیل محمد حکیم محمد عالم محمد اسحاق اور دیگر نے خطاب کی دریں اثناء اس موقع پر مٹہ انتظامیہ نے بھی ایک ریلی اسسٹنٹ کمشنر مٹہ زمین خان مومند کے قیادت میں بھی نکالی جس میں مٹہ انتظامیہ کے افسران اور دیگر اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس طرح ٹی ایم اے مٹہ نے ٹی ایم او یاسر محمد کے قیادت میں بھی ایک ریلی مٹہ بازار میں نکالی جس میں ٹی ایم اے کے تمام افسروں اور اہلکاروں نے شرکت کی اور کشمیریوں کی حق میں نعرے لگواکر کشمیر پر بھارت کی قبضے اور مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -