پولیس کی کامیاب کارروائی،منشیات فروش گرفتار

پولیس کی کامیاب کارروائی،منشیات فروش گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور(کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس نے شہر کے نواحی علاقہ بازید خیل میں کامیاب کارروائی کے دوران ایک مشہور منشیات فروش کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار ملزم عرصہ دراز سے منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا کہ انقلاب پولیس نے خفیہ اطلاع پر گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے 3 کلو گرام اعلی کوالٹی چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر سرکل صاحبزادہ سجاد کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ تھانہ انقلاب کی حدود میں مشہور منشیات فروش اپنے دھندے میں مصروف ہے، جس پر ڈی ایس پی بڈھ بیر گران اللہ خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ انقلاب شہنشاہ خان نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم زرشاد ولد نوشاد سکنہ بازید خیل کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم کی نشاندہی پر اس کے قبضے سے3 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی ہے جس کے خلاف تھانہ انقلاب میں مقدمہ علت نمبر 518 بجرم 9CCNSA درج کر کے تفتیش جاری ہے