پبی،تیز بارش کے باوجود نوشہرہ کے عوام نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا
پبی (نما ئندہ پاکستان)تیزی بارش کے باوجود نوشہرہ کے عوام نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیاتفصیلات ضلع نوشہرہ اگست 2019بروز جمعہ بمقام شوبرا چوک نوشہرہ کینٹ میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی. جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان, ڈی پی او نوشہرہ منسور امان, ایم پی ائے میاں جمشید الدین کاکا خیل, ایم پی ائے ابراہیم خٹک نے کی. مظاہرین میں تاجروں, علاقائی مشیران, تمام سرکاری محکموں کے آفسران و سٹاف, سکول کے بچوں اور ہر مکاتب فکر کے سے تعلق رکھنے والوں نے شرکت کی شد ید بارش میں مظاہرین نے بینرز, پوسٹرز, پاکستان اور آزاد کشمیر کے اٹھائے تھے مظاہرین نے کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف شدید نعرے بازی کی. اس طرح مظاہرہ تحصیل جہانگیرہ میں اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اور تحصیل پبی میں اسسٹنٹ کمشنر پبی کی گئی. اس سے قبل پورے ضلع نوشہرہ میں 12بجے سے 12;30 تک تمام ٹریفک بند تھی. پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانوں کے مخلتف علاقوں میں ریلیاں نکالی گئی.