عدالت عالیہ پشاور نے ٹیکسلا کے رہائشی کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی

  عدالت عالیہ پشاور نے ٹیکسلا کے رہائشی کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی

  

پشاور(نیوزرپورٹر)عدالت عالیہ پشاور نے ٹیکسلا کے رہائشی کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی، گزشتہ روز درخواست گزار زبیرنے عدالت عالیہ پشاور میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی، سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کی، ملزم کے وکیل انعام اللہ ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف سیاسی بنیادوں پر ایف آئی آردرج کی گئی ہے، موکل وزیر ایوی ایشن کا بھانجا ہے اور یہاں اس کا کاروبار ہے۔چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کاروباری معاہدے کی نقول عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا،چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عبوری ضمانت اب مفرور کیلئے پروٹیکشن ہے،اب گپ بن گئی ہے۔ عدالت میں زبیر کی جانب سے سٹامپ پیپر بھی پیش کیا گیا، عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایک لاکھ دو نفری پر ملزم کی عبوری ضمانت منظورکرلی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -