ڈیرہ،موٹر سائیکل چور گروہ کے 2 ارکان دھر لئے گئے
ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) درابن پولیس نے موٹر سائیکل چور گروہ کے دو افراد کو دھر لیا، گرفتار ملزمان ضلع بھر سے چوری شدہ موٹر سائیکل ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ اور ژوب منتقل کرنے میں ملوث تھے، ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ درابن پولیس نے درازندہ چیک پوسٹ پر ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کرکے ضم شدہ قبائلی تحصیل درازندہ اور ژوب منتقل و فروخت کرنے والے گروہ کے دو ملزمان، جمعرات خان اور اسد کو گرفتار کرلیا جبکہ ان کے دیگر دو ساتھی پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگئے۔ پولیس نے گرفتار ملزمان سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔