صوابی،زیر تعمیر کارخانہ میں رسی ٹوٹنے سے پانچ محنت کش زخمی
صوابی(بیورورپورٹ) گدون صنعتی بستی میں چین اور پاکستان کی اشتراک سے بننے والی زیر تعمیر کارخانہ میں رسی ٹوٹنے سے پانچ محنت کش زخمی ہوگئے بتایا گیا ہے کہ موضع گندف گدون کے مزور پاکستان اور چین کے اشتراک سے بننے والی زیر تعمیر کارخانہ الحاج کمپنی گدون میں کام کر رہے تھے کہ اس دوران رسی ٹوٹ گئی جس کے نتیجے میں 5 مزدور شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا#