کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،عدیل شاہ

کشمیری بھائیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،عدیل شاہ

  

چارسدہ(بیو رو رپورٹ) ملک کے دوسرے اضلاع کی طرح چارسدہ میں بھی ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت بھارت کی جانب کشمیریوں پر ڈھائے گئے ظلم و بربریت اور مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ،ایکس سی این واپڈا،مختلف سرکاری اداروں کے سربراہان،صحافیوں اور تاجروں تنظیموں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت۔ اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر بھارت کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے جس کے اس موقع پر بھارت کے خلاف شدید نعرہ بازی بھی کی گئی۔ریلی کے موقع پر شرکاء میں کافی جو ش و خروش دیکھا گیا اور شدید بارش کے باوجود ریلی آدھے گھنٹے تک جاری ہے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل شاہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عرفان اللہ خان سمیت دیگر مقررین کا کہنا تھا کہ آج کی ریلی کا مقصد کشمیریوں کو یقین دلانا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے کشمیریوں کے حق کے لئے خون کی آخری قطرے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔ اہل کشمیر کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے،مقبوضہ کشمیر کی متنازع حیثیت ختم کرنا جینوا کنونشن کے تحت جنگی جرم ہے اس لئے مودی حکومت فوری طور پر بھارتی فوری طور پر کشمیر میں جاری ظلم و بربریت کا سلسلہ بند کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -