کشمیر کی آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،اقبال باچا

کشمیر کی آزادی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،اقبال باچا

  

بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)مالاکنڈلیویزفورس کے کمانڈنٹ/ڈپٹی کمشنر اقبال حسین باچانے کہاہے کہ کشمیرکی آزادی کیلئے ہم اپنے تمام ترصلاحیتوں کوبروئے کارلائنگے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اوربھارت کے غرورکوخاک میں ملادیں گے کیونکہ پاکستان کے کروڑوں عوام فوج کے شانہ بشانہ لڑیں گے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنر اقبال حسین باچانے گزشتہ روز مالاکنڈخاص میں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے نکالے گئے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیامظاہرے میں سکول کے بچوں سمیت ہرطبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی اس موقع پرجماعت اسلامی کے صوبائی راہنماسابق صوبائی وزیرخزانہ شاہ رازخان نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہاکہ کشمیرپاکستان کے شہ رگ ہے اورہم اپنے فوج کے ساتھ شانہ بشانہ لڑیں گے اورکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ ہم کشمیر کے غرور کوخاک میں ملادیں گے اورکشمیر کوہندوکیلئے قبرستان بنادیں گے اوروہ ہمشیہ کیلئے یادرکھیں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -