مردان،وومن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر کی قیادت میں اظہار یکجہتی ریلی

مردان،وومن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر کی قیادت میں اظہار یکجہتی ریلی

  

مردان (بیورورپورٹ)وومن یونیورسٹی مردان کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین کی قیادت میں کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر رخشندہ صادق، مختلف شعبوں کے سربراہان کے علاوہ فیکلٹی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کے شرکا ء نے ہاتھوں میں کشمیر کے جھنڈے اور بینر اٹھارکھے تھے جس پر کشمیریو ں کیساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے،شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین اور دیگرنے کہا کہ کشمیری عوام کو انکے مرضی کے مطابق جینے کا حق دیا جائے پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور اس پر کسی قسم کی ظلم و زیادتی قبول نہیں کریگی۔ انہوں نے عالمی برادری سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیری میں خواتین اور بچوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کا نوٹس لیں۔ اُنہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا شہ رگ ہے اور بھارت کسی بھی قیمت پر کشمیر کو پاکستان سے جدا نہیں کرسکتا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -