ہم بحیثیت قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں، عبدالقدیراعوان

ہم بحیثیت قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں، عبدالقدیراعوان

  

پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کر رہے ہیں لیکن بحیثیت مسلم اُمہ ہمارے احتجاج میں کہیں بھی اسلام کا نام نہیں ہے جبکہ اسلام ہی اس با ت کی بنیاد ہمیں عطا کرتا ہے کہ ہم مظلوم کا ساتھ دیں اور ظالم کے ہاتھ روکیں اور اس کے لیے واحد راستہ جہاد کا راستہ ہے جس کا تعین حکومت وقت اور اُن مقتدر اداروں نے کرنا ہے جن کے پاس اس کا اختیا ر موجود ہے اورمسلمانوں کے گرتے ہوئے خون کے ایک ایک قطرے کا حساب عام آدمی سے لے کر حکومت وقت تک ہر ایک کو دینا ہوگا ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز جمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب اسلام کو اپنانا ہے تو پھر اس کے ہر رکن پر عمل کرنا ضرور ی ہے اس میں جہاد بلسیف بھی ہے اور اس میں دی ہوئی جان بندہ کو درجہ شہادت دے جاتی ہے جو کہ اس طرح زندہ ہے کہ اسے رزق دیا جاتا ہے جبکہ آج ہم اگر غور کریں تو اسلامی حکومت نے دنیا میں مظلوموں کا ساتھ دیاراجہ داہر کی حکومت کو محمد بن قاسم نے ایک بیٹی کی آواز پر شکست دے کر اسلام کی حکومت قائم کی انہوں نے کہا کہ آج کشمیر پر کئی روز سے کرفیو نافذ ہے اور ان کے اوپر اس طرح کے مظالم ڈھائے جا رہے جن کا اندازہ کرنا ہی نا ممکن ہے جبکہ اُن کی عزتوں کا پامال کرنا سے لے کر غذاء،دوااور دیگر مصائب جن کا کوئی سوچ نہیں سکتا ہے وہ وہاں پر ڈھائے جا رہے ہیں اللہ کریم ہمارے ان بہن بھائیوں پر رحم فرمائے انھیں ان تکالیف سے نجات عطا فرمائے اور ہمیں بحیثیت امت اور بحیثیت پاکستانی قوم وہ غیر ت ایمانی عطا فرمائے جس کا تقاضا اس وقت ہے اور اس کی ضرورت ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -