ملک سعد شہید پولیس لائنز میں یکجہتی کشمیر واک وریلی کا انعقاد

ملک سعد شہید پولیس لائنز میں یکجہتی کشمیر واک وریلی کا انعقاد

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ہدایت پر ملک سعد شہید پولیس لائن میں خصوصی ریلی/واک کا انعقاد کیا گیا، جس کی قیادت ڈی آئی جی ٹیلی سلمان چودھری اور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کی، اس موقع پر شرکاء نے نعروں کے ذریعے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا، اسی سلسلہ میں ملک سعد شہید پولیس لائن کے تمام دفاتر 12 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک بند رہے اور تمام سرکاری امور کی انجام دہی روک دی گئی، ریلی/واک اور علامتی ہڑتال کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر میں جاری مظالم کی جانب مبذول کرانا تھا،تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی خصوصی ہدایت پر ملک سعد شہید پولیس لائن میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت ڈی آئی جی ٹیلی سلمان چودھری اور ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی نے کی اس موقع پر ایس ایس پی انوسٹی گیشن جہانزیب خان برکی، ایس ایس پی کوآرڈینیشن سرفراز علی شاہ اور ایس پی ہیڈ کوارٹرز عبدالسلام خالد سمیت دیگر پولیس افسران و اہلکاروں نے شرکت کی، ریلی/واک کے دوران ملک سعد شہید پولیس لائن '' کشمیر بنے گا پاکستان '' کے نعروں سے گونج اٹھا، شرکاء نے بھرپور انداز میں کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار نعروں کے انداز میں کیا، ریلی/واک پولیس کلب، پولیس لائن مین گیٹ اور ٹیلی ہیڈ کوارٹرز سے ہوتے ہوئے پولیس کلب پر اختتام پذیر ہوئی، اسی سلسلہ میں دن 12 بجے سے ساڑھے بارہ بجے تک ملک سعد شہید پولیس لائن میں تمام دفاتر بھی بند کرکے علامتی ہڑتال کی گئی جس کے دوران تمام سرکاری امور کی انجام دہی روک دی گئی، بعد از نماز جمعہ، جامعہ مسجد ملک سعد شہید پولیس لائن میں کشمیر کی آزادی اور کشمیری بہن بھائیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی، اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ظہور بابر آفریدی نے واضح کیا کہ واک کا مقصد اقوام عالم کی توجہ کشمیر میں جاری مظالم اور بھارت کے غاصبانہ قبضہ کی جانب مبذول کرانا ہے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -