پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین کے خلاف جاری کردہ توہین عدالت کانوٹس واپس
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ نے وکلاء کے نمائندہ جرگہ کی درخواست پر پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین سیدامجدشاہ کے خلاف جاری کردہ توہین عدالت کانوٹس واپس لے لیافاضل چیف جسٹس نے گذشتہ روز توہین عدالت کے نوٹس پرکارروائی شروع کی تو اس موقع پرپاکستان بارکونسل کے چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی ٗ پشاورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدرعبداللطیف آفریدی ٗ پشاوربارایسوسی ایشن کے صدر تیمورعلی شاہ ٗ خیبرپختونخوابارکونسل کے رکن نورعالم خان ٗ ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخواشمائل احمدبٹ ٗلاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدراحسن بون دیگرسینئروکلاء پیش ہوئے جوملک بھرکے بارزکی نمائندگی کررہے تھے وکلاء کے نمائندہ جرگہ نے اس موقع پرچیف جسٹس پشاورہائی کورٹ وقاراحمدسیٹھ پراپنے مکمل اعتماد کااظہار کیاجبکہ قبل ازیں جرگہ نے جج صاحبان سے چیمبرزمیں بھی ملاقات کی اورعدلیہ اوران وقارپراپنے مکمل اعتمادکااظہارکیااورانہیں بتایا کہ بنچ اوربارکے مابین تعلقات کومزیدبہتربنایاجائے گاتاکہ عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کویقینی بنایاجاسکے بعدازاں جرگہ کے ارکان نے اس حوالے سے تحریری دستاویزبھی عدالت میں پیش کی جس پرفاضل چیف جسٹس وقاراحمدسیٹھ نے پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین سیدامجدشاہ کے خلاف جاری کردہ توہین عدالت کانوٹس واپس لے لیاواضح رہے کہ پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین سیدامجدشاہ نے ایک نجی ویب ٹی وی کو انٹرویومیں عدلیہ مخالف ریمارکس دئیے تھے جس پرچیف جسٹس نے وائس چیئرمین کوتوہین عدالت کانوٹس جاری کیاتھا۔