مردان،امیدواروں کاڈرائیونگ کورس مکمل ہونے پر تقریب

مردان،امیدواروں کاڈرائیونگ کورس مکمل ہونے پر تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مردان (بیورورپورٹ)ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول مردان میں کورس نمبر 25 کے 214 امیدواروں کاڈرائیونگ کورس مکمل ہونے پر تقریب تقسیم سرٹیفیکٹس کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈی پی او مردان سجاد خان،ڈی ایس پی ٹریفک وارڈنز جمیل الرحمن،پرنسپل ڈرائیونگ سکول ارشاد خان اورڈرائیونگ سکول سٹاف نے شرکت کی۔مہمان خصوصی نے ٹریفک پولیس ڈرائیونگ سکول سے تربیتی کورس مکمل کرنے والے 30خواتین اور184حضرات میں سرٹیفیکٹس تقسیم کیے۔اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے قوانین و اصولوں،نظم وضبط اور صبر و تحمل پر عمل پیرا ہو کرنقصان و حادثات سے بچا جا سکتا ہے۔ ضلع مردان میں یہ پہلا ادارہ ہے جہاں پر کورس شرکاء کو گاڑی چلانے کی تربیت کے ساتھ ساتھ گاڑی سے متعلق معلومات،اخلاقیات، صبر و تحمل اور ٹریفک قوانین سے آگاہی کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا پولیس کا عوام الناس کیلئے قائم کئے گئے پولیس اسسٹنس لائنز(PAL)، پولیس ایکسس سروس(PAS)، ڈی آر سی (DRC) سے بھی آگاہی کی خصوصی کلاسز منعقد کئے جاتے ہیں جسکی کی وجہ سے عوام کو پولیس میں کئے گئے اصلاحات کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی ہیں۔ڈرائیونگ کورس مکمل کرنے والے امیدواروں نے مردان پولیس اور سکول عملے کاپیشہ ورانہ طریقے سے ڈرائیونگ سکھانے کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا۔