پختونخوا میں بلدیاتی نظام مکمل ناکام ہوچکا،میاں گل

پختونخوا میں بلدیاتی نظام مکمل ناکام ہوچکا،میاں گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
پشاور (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما حاجی میاں گل نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ پختونخوا میں بلدیاتی نظام مکمل طور پر ناکام رہا ہے ضلع ناظم سے لیکر کونسلر تک کسی نے بھی پشاور کیلئے کچھ نہیں کیا انہوں نے کہاکہ تبد یلی کے نام پر بننے والی حکومت نے عوام کو بے روزگاری، مہنگائی اور رسوائی کے بغیر کچھ نہیں کیا یہ باتیں انہوں نے گذشتہ روز اپنے علاقے شیروجھنگی میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا،انہوں نے کہاکہ پشاور میں بلدیاتی نمائندوں نے کچھ نہیں کیا بلکہ اختیارات اور فنڈزکا رونا روتے رہے جبکہ عوام کے شکایات کا کوئی ازالہ نہیں کیاگیا انہوں نے کہاکہ چارسالہ کا ڈراؤانا خواب پوراہوگیا اور عوام کے مطالبات جہاں تھے وہیں رہ گئے ضلع ناظم، ٹاؤن ناظمین، ڈسٹرکٹ ممبران، ٹاؤن ممبران، نبیر ہوڈ ناظمین اور جنرل کونسلروں نے عوام کی خدمت نہیں کی اور نہ ہی انکی محرومیوں کا ازالہ کیا بلکہ ہر ایک نے اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے خاندان کو فوائد دئیے جبکہ عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،انہوں نے کہاکہ صفائی صورتحال، سٹریٹ لائٹس، نکاس آب، گلیوں کی پختگی اوردیگر امور میں انہوں نے کچھ نہیں کیا جبکہ ہر ایک نے اپنے مفاد کیلئے کام کیا جبکہ عوامی مسائل اسی طرح لٹکے رہے انہوں نے کہاکہ عوام ان دھوکہ بازوں اور مطلب پرست لوگوں کو پہچانے اور آئندہ انتخابات میں ان کو نظرانداز کریں۔