یونین کونسل کڑپہ کے عوام کو بہت سے مسائل درپیش ہیں،دوست محمد

یونین کونسل کڑپہ کے عوام کو بہت سے مسائل درپیش ہیں،دوست محمد

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بونیر کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری میں نواں کلے کے سابق وائس چئیر مین دوست محمد خان نے کھلی کچہری منعقد کرنے پر ڈی سی بونیر سید نواب خان۔اے سی ڈگر لطیف الرحمان،امین خان تمام محکموں کے سربراہان کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ یونین کونسل کڑپہ کے عوام کو بہت سے مسائل درپیش ہے۔جن میں سب سے اہم مسئلہ کڑپہ تا نواں کلے روڈ۔واٹر سپلائی سکیم نواں کلے کے گریوٹی سورس کی حفاظت کو یقینی بنانا۔فرد کے بغیر بجلی میٹر کے داخلے کی مشکلات نواں کلے میں بجلی لائین مین اور میٹر ریڈر کی موجودگی۔فرد کے لئے رقم بنک میں جمع کرنا۔نواں کلے کے عوام کے لئے فلٹریشن پلانٹ لگانا اور گاؤں میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر زمینوں کی انتقالات کی بندش ہے۔انہوں نے ڈی سی بونیر سمیت تمام محکموں کے سربراہان سے کہا کہ اگر ان مسائل کو حل کرنے کی کو شیش کی گئی تو عوام کو سہولیات میسر ہو ں گی۔انہوں نے کہا کہ ان مسائل کی وجہ سے عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -