بھارت کشمیریوں کی آواز کو زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتا‘محمد خاں بھٹی

بھارت کشمیریوں کی آواز کو زیادہ دیر تک دبا نہیں سکتا‘محمد خاں بھٹی

  

لاہور (این این آئی) سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی کی قیادت میں کشمیر میں انڈین ظلم و بربریت کے خلاف پنجاب اسمبلی سٹاف نے ریلی نکالی۔پنجاب اسمبلی کشمیر بنے گا پاکستان کے نعروں سے گونج اٹھی۔وزیر اعظم کی اپیل پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین کی ریلی کی قیادت سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خاں بھٹی نے کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد خاں بھٹی نے کہا کہ وزیراعظم کی اپیل پر قوم کے ساتھ ساتھ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے ملازمین بھی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی آواز کو زیادہ دیر تک اب دبا نہیں سکتا۔وہ دن اب دور نہیں جب کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ سچ ثابت ہوگا۔ریلی پنجاب اسمبلی سے ہوکر چیئرنگ کراس چوک کے مرکزی اجتماع میں پہنچی۔ ریلی میں ڈی جی ریسرچ عنایت اللہ لک،سپیشل سیکرٹری عامر حبیب اور سید علی عمران رضوی، سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے جبکہ اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین کی کثیر تعداد نے بھی ریلی میں شرکت کی۔

خاں بھٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -