تھرپارکر،بارش کے بعد ہریالی اور بھی ہری بھری ہوگئی

تھرپارکر،بارش کے بعد ہریالی اور بھی ہری بھری ہوگئی

  

تھرپارکر (این این آئی)تھرپارکر میں حالیہ بارش نے علاقہ مکینوں کی امیدیں پوری کردیں، بارش کے بعد ہریالی اور بھی ہری بھری ہوگئی۔تھرپارکر کے مختلف علاقوں میں پڑنے والی حالیہ بارش نے خوشحالی کو نئی جلا بخشی ہے، حالیہ بارش نہ صرف فصلوں بلکہ خور دوگھاس کے لئے بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔حالیہ بارش سے ننگرپارکر میں سبزے کا رنگ اور بھی ہرا ہوگیا ہے جبکہ باجرے کی کاشت فصل کو نئی زندگی ملی ہے اور سبزے کی چادر مذید دلکش ہوگئی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -