پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا: شوکت علی یوسفز ئی

پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے کشمیر آزاد ہو کر رہے گا: شوکت علی یوسفز ئی

  

پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی پکار پر قوم نے لبیک کہا اور پوری قوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آئی۔ مودی اب یہ جان لیں کہ کشمیر ازاد ہوکر رہیگا پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی کشمیر میں ہٹلر بنا ہوا ہے وہ ار ایس ایس کے ایجنڈاپر عمل پیرا ہے لیکن کشمیر اب پاکستان بن کر رہے گا۔ مودی نے کشمیر میں اپنا آخری پتہ بھی کھیل دیا اور یہی ان کی تباہی کی شروعات ہیں۔ مودی دیکھ لیں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے کہنے پر نکالے گئے جلوس میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مودی کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے کشمیر میں کرفیو لگا کر جیل بنا دیا گیا ہے لوگوں کے پاس خوراک اور بیماروں کے پاس دوائیاں ختم ہوگئی ہیں۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مودی نے اپنے منہ پر خود طمانچہ مارا ہے جس کا انکو اندازہ ہو گیا ہے پوری دنیا جان گئی ہے کہ ہماری فوج پروفیشنل اور بے پناہ صلاحیت کی حامل فوج ہے۔ بھارت ابھی نندن سے پوچھے کہ ہماری صلاحیتیں کیا ہیں؟ جنگیں جذبہ سے لڑی جاتی ہیں اور ہماری فوج اور عوام ایمان کے جذبے سے سر شار ہیں پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شوکت یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیر کے سفیر بن کر دنیا میں کشمیر مسئلے کے حل کے لئے اواز اٹھا رہے ہیں آج کے احتجاج نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ پاکستان کسی صورت کشمیر سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہم نے دہشت گردی کو شکست دی ہے کشمیری اور پوری دنیا کے مسلمان پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں اس صورتحال میں متحد ہو کر ہر فورم پر کشمیری عوام کے لیے آواز اٹھائیں گے اور جس طرح قبائلی عوام نے آزاد کشمیر کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا اسی طرح اگر ضرورت پڑی تو پھر کشمیری عوام کے لیے سب سے پہلے ہونگے۔

مزید :

صفحہ اول -