کرتارپور راہداری پر بھارت کے ساتھ تکنیکی مذاکرات لیکن اس دوران پاکستانی وفد نے کشمیر آور کیسے منایا؟ پتہ چل گیا

کرتارپور راہداری پر بھارت کے ساتھ تکنیکی مذاکرات لیکن اس دوران پاکستانی وفد ...
کرتارپور راہداری پر بھارت کے ساتھ تکنیکی مذاکرات لیکن اس دوران پاکستانی وفد نے کشمیر آور کیسے منایا؟ پتہ چل گیا

  

لاہور(ویب ڈیسک) کرتارپور راہداری پر بھارت کے ساتھ جاری تکنیکی مذاکرات کے دوران ہی پاکستانی وفد نے کشمیر آور منالیا۔سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد ٹھیک 12 بجے اجلاس کے دوران کھڑا ہو گیا، قومی ترانہ بجایا گیا، پاکستانی وفد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔تکنیکی مذاکرات کا چوتھا دور کرتارپور اور ڈیرہ بابا نانک زیرولائن پر ہوا جس میں ایف آئی اے، کسٹمز، تعمیراتی کمپنی، پنجاب رینجرز اور سروے آف پاکستان کے نمائندے شریک ہوئے جب کہ بھارت کی طرف سے نیشنل ہائی ویز انڈیا، بی ایس ایف، کسٹمز اور امیگریشن کے حکام نے شرکت کی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -