انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے پولیس اہلکار نعمان قتل کیس کا فیصلہ سنادیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت کراچی نے پولیس اہلکار نعمان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم راحیل کو سزائے موت سنادی،میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کراچی میں پولیس اہلکار نعمان قتل کیس کی سماعت ہوئی ،دوران سماعت استغاثہ نے کہا کہ مجرم نے شریک ملزم کے ہمراہ گشت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ کی ، ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان جاں بحق ہوگیا تھا ،ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی سہیل زخمی ہوا،عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم راحیل کو کو سزائے موت سنا دی ۔